وہ خط کے پرزے اڑا رہا تھا
ہواؤں کا رخ دکھا رہا تھا
بتاؤں کیسے وہ بہتا دریا
جب آ رہا تھا تو جا رہا تھا
کچھ اور بھی ہو گیا نمایاں
میں اپنا لکھا مٹا رہا تھا
دھواں دھواں ہو گئی تھیں آنکھیں
چراغ کو جب بجھا رہا تھا
منڈیر سے جھک کے چاند کل بھی
پڑوسیوں کو جگا رہا تھا
اسی کا ایماں بدل گیا ہے
کبھی جو میرا خدا رہا تھا
وہ ایک دن ایک اجنبی کو
مری کہانی سنا رہا تھا
وہ عمر کم کر رہا تھا میری
میں سال اپنے بڑھا رہا تھا
خدا کی شاید رضا ہو اس میں
تمہارا جو فیصلہ رہا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.