کتنے دن کے بعد ملتا ہے سکوں دیکھیں گے ہم
کتنے دن کے بعد ملتا ہے سکوں دیکھیں گے ہم
دل کے سبزہ زار میں کب تک بھلا ناچیں گے غم
اک ندی ہم کو بہا لے جائے گی اس پار تک
ایک دھن کر دے گی سارے سر ہمارے تال سم
اک دیا روشن کئے جاتا ہے میرے حسن کو
ایک آئینہ ہے جس میں ڈھل رہا ہوں دم بہ دم
اوس کی شائستہ باتوں سے کہاں بہلے گا دل
آبؔ پر بجنے دو اب کے تار سپتک کی ردم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.