یونہی چاہتوں کا اثر ملا
یونہی چاہتوں کا اثر ملا
مجھے آنسوؤں کا نگر ملا
وہی تیز چبھتی سی دھوپ ہے
کہاں تازگی کا شجر ملا
مری گمشدہ سی وہ منزلیں
مجھے عمر بھر کا سفر ملا
میں تو راستوں میں بھٹک گئی
تری ذات سے وہ ہنر ملا
وہ زمیں رہی نہ ہی سائباں
مجھے بارشوں میں وہ گھر ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.