محفلوں میں حسین شاموں میں
محفلوں میں حسین شاموں میں
آؤ ڈھونڈھیں سکون جاموں میں
بادشاہت نصیب ہے ہم کو
جب سے ہم ہیں ترے غلاموں میں
آنسوؤں کو ہنسی کے پیکر میں
ڈھال کر رکھ دیا کلاموں میں
اب کے بازار ہے اترنے کو
اب تو بکنا ہے سستے داموں میں
برکتیں ساری چھپ کے بیٹھی ہیں
جی حضوری میں اور سلاموں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.