اس محبت نے بڑا خوار کیا ہے ہم کو
اس محبت نے بڑا خوار کیا ہے ہم کو
بے کراں درد سے دو چار کیا ہے ہم کو
کوئے جاناں میں کھلے راز نہان ہستی
عشق نے صاحب اسرار کیا ہے ہم کو
عمر بھر لگتا نہیں ہم کو رہائی دے گا
جس طرح اس نے گرفتار کیا ہے ہم کو
دنیا داروں نے بنایا ہے ہمیں دنیا دار
کار بے کار نے بے کار کیا ہے ہم کو
زندگی تیرا نہ احسان کبھی بھولیں گے
تو نے غالبؔ کا طرف دار کیا ہے ہم کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.