ہے خزاں تو کبھی ہے بہار آدمی
ہے خزاں تو کبھی ہے بہار آدمی
واقعی رب کا ہے شاہکار آدمی
مل کے دیکھو یقیناً سکوں پاؤ گے
کوئی مجھ سا نہیں غم گسار آدمی
پارسائی کی تھی دھوم جس کی بہت
حیف نکلا وہی داغ دار آدمی
وضع داری گئی اگلے لوگوں کے ساتھ
اب کہاں دہر میں وضع دار آدمی
اب کسی آدمی کا بھروسا نہیں
توڑ دیتا ہے دل بار بار آدمی
شمسؔ وہ بھی بہت پست پایا گیا
خود کو کہتا تھا جو با وقار آدمی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.