سورج جی کو دیکھا تو کچھ بات بنا لی یارو
سورج جی کو دیکھا تو کچھ بات بنا لی یارو
لیکن ہم نے مشکل سے یہ رات نکالی یارو
ہم نے اپنے جینے کی یہ راہ نکالی یارو
ہر دریا پر تھوڑی تھوڑی پیاس بجھا لی یارو
غیر اندھیرے کی آنکھوں میں گھول کے آنسو اپنے
جب رات آئی شوق سحر کی شمع جلالی یارو
آؤ چلیں چل کر اس کے احوال تو پوچھ ہی آئیں
ایک زمانہ سے صحرا ہے خالی خالی یارو
لوگوں نے جب یہ پوچھا تم کون ہو کیسے آئے
خاک رہ صاحب نظراں چہرہ پہ لگا لی یارو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.