Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میرے وہم و گماں میں تھا ہی نہیں

ﻋﺎطف رﺋﯾس ﺻدﯾﻘﯽ

میرے وہم و گماں میں تھا ہی نہیں

ﻋﺎطف رﺋﯾس ﺻدﯾﻘﯽ

MORE BYﻋﺎطف رﺋﯾس ﺻدﯾﻘﯽ

    میرے وہم و گماں میں تھا ہی نہیں

    کوئی کون و مکاں میں تھا ہی نہیں

    ایک تو تھا تری محبت تھی

    اور کچھ درمیاں میں تھا ہی نہیں

    جیسا بتلاتے ہیں زمیں والے

    ایسا کچھ آسماں میں تھا ہی نہیں

    روح کے روح سے مراسم تھے

    جسم تو درمیاں میں تھا ہی نہیں

    مت پریشان ہو مری خاطر

    میں کسی داستاں میں تھا ہی نہیں

    سچ اگلنے سے روکتا جو مجھے

    ایسا چھالا زباں میں تھا ہی نہیں

    اس کی تشہیر ہو رہی ہے بہت

    وہ جو میرے بیاں میں تھا ہی نہیں

    ورنہ یوں چھوڑتا کہاں مجھ کو

    تیر اس کی کماں میں تھا ہی نہیں

    میری موجودگی بتائی گئی

    میں ترے کارواں میں تھا ہی نہیں

    شکر ہے ساتھ تم رہے ورنہ

    لطف کار جہاں میں تھا ہی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے