شب بھر یہ آنکھ لگ نہ سکی انتظار میں (ردیف .. ے)
شب بھر یہ آنکھ لگ نہ سکی انتظار میں
اور دن کو تیری یاد کے پہلو میں سو دیے
جو زخم بھی ملا اسے ہنس ہنس کے سہ لیا
تنہا کبھی ہوئے بھی تو چپکے سے رو دیے
انداز اس کے اب کے تو پہلے سے کب رہے
کچھ ہم نے بھی گلاب سے لمحے وہ کھو دیے
ان حادثوں نے بارہا تڑپا کے رکھ دیا
رو رو کے ہم نے اشکوں سے دامن بھگو دیے
پتھر سے ہوگی دل کی زمیں اب یہ بارور
ارمان دل کے ہم نے تو خود ہی ڈبو دیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.