شمیم یار نہ جب تک چمن میں چھو آئے
شمیم یار نہ جب تک چمن میں چھو آئے
نہ رنگ آئے کسی پھول میں نہ بو آئے
مزہ تو جب ہے شہادت کا میں ادھر سے بڑھوں
ادھر سے تیغ جفا کھنچ کے تا گلو آئے
دماغ دے جو خدا گلشن محبت میں
ہر ایک گل سے ترے پیرہن کی بو آئے
زباں دراز سناں زخم میں دریدہ دہن
کہیں نہ دونوں میں رنجش کی گفتگو آئے
دکھائیں حسن بیاں شاعری میں کیا تسلیمؔ
زبان آئے نہ انداز گفتگو آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.