Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہلکے جیسے پروا بہکے ہلکے ہلکے

آصف جمال

ہلکے جیسے پروا بہکے ہلکے ہلکے

آصف جمال

MORE BYآصف جمال

    ہلکے جیسے پروا بہکے ہلکے ہلکے

    رات نے اپنے پر پھیلائے ہلکے ہلکے

    آہستہ آہستہ بڑھتے شام کے سائے

    اور سورج بھی ڈوب رہا ہے ہلکے ہلکے

    پتی پتی ناچ رہے ہیں اوس کے موتی

    ڈالی ڈالی پھول لہکتے ہلکے ہلکے

    میں نے کہیں سے تم کو پکارا ہولے ہولے

    تم نے میرا نام لیا ہے ہلکے ہلکے

    میرے پیار کے امرت رس سے بوجھل بوجھل

    کھلتے مندتے دوار نین کے ہلکے ہلکے

    نیند میں ہلکورے لیتا ہے جسم تمہارا

    دھیرے دھیرے ہولے ہولے ہلکے ہلکے

    ہر پل جیسے جاگ رہا ہے بھاگ رہا ہے

    کوئی جاتے پل سے کہہ دے ہلکے ہلکے

    آنے والے دن کی آہٹ مدھم مدھم

    کانوں میں کچھ کہتی جائے ہلکے ہلکے

    مأخذ :

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے