ساری عنایتوں کا اس پل حساب ہوگا
ساری عنایتوں کا اس پل حساب ہوگا
اپنے عروج پر جب اس کا شباب ہوگا
یہ دل فریب آنکھیں کب تک اثر رکھیں گی
کب تک مجھے میسر یہ اضطراب ہوگا
تیرے لیے تو میری آنکھیں چھلک پڑیں گی
میرے لیے ترا بس کاجل خراب ہوگا
بس اک جھلک سے جس کی سب تشنگی فنا ہو
کب چشمؔ کو میسر ایسا سراب ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.