بہت تھوڑے دنوں تک ہی وفاداری چلی
بہت تھوڑے دنوں تک ہی وفاداری چلی
محبت میں مسلسل پھر اداکاری چلی
غموں کے رنگ برسے ہر طرف ہولی ہوئی
ہمارے آنسوؤں کی جب بھی پچکاری چلی
جہاں جانا تھا ہم کو جا نہیں پائے کبھی
مگر جانے کی ساری عمر تیاری چلی
بہت آسان تھے ہم تو سفر میں یوں ہوا
ہمیشہ سنگ اپنے ایک دشواری چلی
ذرا سا رات کے آنچل میں سورج کیا چھپا
یہاں تو جگنوؤں کی خوب سرداری چلی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.