مری وفاؤں کی گر کہانی سنا کرو گے تو رو پڑو گے
مری وفاؤں کی گر کہانی سنا کرو گے تو رو پڑو گے
کبھی جو پانی پہ نام میرا لکھا کرو گے تو رو پڑو گے
پرانی باتیں پرانے قصے جہاں ملے تھے جہاں تھے بچھڑے
کبھی انہیں راستوں پہ جاناں چلا کرو گے تو رو پڑو گے
ہتھیلیوں میں تمہاری جاناں ہمارا چہرہ جھلک پڑے گا
نماز میں جب تڑپتے دل سے دعا کرو گے تو رو پڑو گے
جو تم یہ قصہ سنا رہے ہو جو دل پہ گزری بتا رہے ہو
ہمارے حالات گر کسی سے سنا کرو گے تو رو پڑو گے
کسی کی چاہت میں خود کو وارثؔ نہ حد سے آگے کبھی بڑھانا
کہ اس کو دل سے کبھی کسی دن جدا کرو گے تو رو پڑو گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.