چراغوں کی سبھی طاقت اندھیرا جانتا ہے
چراغوں کی سبھی طاقت اندھیرا جانتا ہے
بہت اچھے سے سورج کو سویرا جانتا ہے
خدا کے بعد کی ہے دسترس جو جان پایا
مرے اندر کی باتیں دل یہ میرا جانتا ہے
نہیں ایسا نہیں ہوتا کہ شاخوں کو بدل دے
پرندہ اچھے سے اپنا بسیرا جانتا ہے
بہت مشکل نہیں ہے کام ایسا بھی مگر ہاں
یوں سانپوں کو پکڑنا تو سپیرا جانتا ہے
کہاں کیسے چرانا اور پھر کتنا چرانا
یہ سب ترکیب تو شاطر لٹیرا جانتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.