Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چاند کو اس کی حویلی میں اتارا ہوگا

سید مومن اقبال

چاند کو اس کی حویلی میں اتارا ہوگا

سید مومن اقبال

MORE BYسید مومن اقبال

    چاند کو اس کی حویلی میں اتارا ہوگا

    اس کو جس روز فرشتوں نے سنوارا ہوگا

    پھول کھلنے لگے لینے لگی رت انگڑائی

    یہ یقیناً ترے آنے کا اشارہ ہوگا

    وہ جو کچھ دیر میرے سامنے آ بیٹھیں گے

    کتنا دلکش وہ محبت کا نظارہ ہوگا

    دیکھ کر ہم کو چرا لیتے ہیں جب وہ نظریں

    کیسے اس شہر میں پھر اپنا گزارا ہوگا

    جستجو اس کی نہ چھوڑیں گے کبھی ہم اے دل

    اک نہ اک روز تو وہ شخص ہمارا ہوگا

    کوئی جرأت نہیں کرتا یہاں سچ بولنے کی

    ہم نے سچ بولا تو یہ جرم ہمارا ہوگا

    عمر بھر کام جو لیتا رہا خودداری سے

    کب کسی کا اسے احسان گوارا ہوگا

    دیر لگتی نہیں قسمت کو بدلتے مومنؔ

    دیکھنا اپنا بلندی پہ ستارہ ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے