گزرا ہوا بھی وقت گزارا نہ جا سکا
گزرا ہوا بھی وقت گزارا نہ جا سکا
آنکھوں سے حادثے کا نظارہ نہ جا سکا
پہلی دفعہ کا زخم ہرا کا ہرا رہا
میں عشق کی ڈگر پہ دوبارہ نہ جا سکا
یہ جسم میں نے دوسرے کپڑوں سے ڈھک لیا
پر روح سے لباس اتارا نہ جا سکا
وہ آنکھ سے ہماری ہوا دور اس طرح
اس تک کوئی بھی اپنا اشارہ نہ جا سکا
میری طلب نے مجھ کو ستایا بہت مگر
اب چاہ کر بھی اس کو پکارا نہ جا سکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.