انتظار وصال کرتی رہی
انتظار وصال کرتی رہی
ہجر کی دیکھ بھال کرتی رہی
جانے والوں کو یاد کر کر کے
دل کی دنیا بحال کرتی رہی
کوئی میرا ملال کرتا رہا
میں کسی کا ملال کرتی رہی
ایک تم تھے جواب تک نہ دیا
ایک میں تھی سوال کرتی رہی
میری جانب ہی میرا دھیان نہیں
اور سب کا خیال کرتی رہی
دکھ اٹھاتی رہی ہے ہنس ہنس کر
مونیکا سنگھؔ کمال کرتی رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.