Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آواز ہم اٹھائیں گے کردار دیکھ کر

رازی ابوذر

آواز ہم اٹھائیں گے کردار دیکھ کر

رازی ابوذر

MORE BYرازی ابوذر

    آواز ہم اٹھائیں گے کردار دیکھ کر

    ڈرتے نہیں ہیں ہاتھ میں تلوار دیکھ کر

    کچھ تو بتائیں جن کو حکومت پہ ناز ہے

    کیا بولنا ہے کوچہ و بازار دیکھ کر

    آئے تھے میرے قتل کو تیاریوں کے ساتھ

    تیغیں پلٹ گئیں مجھے تیار دیکھ کر

    کرنے لگے قلم یہاں ڈر کی غلامیاں

    بولی لگی زباں کی خریدار دیکھ کر

    منزل قریب ہو کے بھی لگتا ہے دور ہے

    تھکنے لگے ہیں پاؤں چمن زار دیکھ کر

    رازیؔ سے ہم کلام تو اکثر ہوئے مگر

    ہم گفتگو کریں انہیں اک بار دیکھ کر

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے