Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مسافروں کو سہولت ہو اس لیے میں نے

کاشف بیگ کاشف

مسافروں کو سہولت ہو اس لیے میں نے

کاشف بیگ کاشف

MORE BYکاشف بیگ کاشف

    مسافروں کو سہولت ہو اس لیے میں نے

    جلا دئیے ہیں سر راہ کچھ دئیے میں نے

    حیات مجھ کو مئے تلخ پیش کرتی رہی

    کمال ضبط سلامت رکھا پیے میں نے

    قضا کو چاہیئے اب میرا احترام کرے

    جو دن گزارنے مشکل تھے وہ جیے میں نے

    کہ میں نے خواب میں اک رات اپنا گھر دیکھا

    پھر اس کے بعد مسلسل سفر کیے میں نے

    جو پھٹ گئے تھے تعلق کے پیرہن کاشفؔ

    وہ در گزر سے محبت سے سب سیے میں نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے