بڑھ گئی آنچ تو شعلے سے شرارے ٹوٹے
بڑھ گئی آنچ تو شعلے سے شرارے ٹوٹے
چھا گئی رات پہ ظلمت تو ستارے ٹوٹے
عشق کا ناز وفا حسن کا احسان جفا
ہم جو ٹوٹے تو محبت کے ادارے ٹوٹے
اب کھلا راز کہ ہیں خواب ہی دنیا کے ستون
زلزلے آئے ہیں جب خواب ہمارے ٹوٹے
وہ کہیں چھوڑ نہ دے یہ نہ خفا ہو جائے
سخت جنجال سے چھوٹے جو سہارے ٹوٹے
اب تو کچھ تن ہی سلامت ہے نہ جاں ہی محفوظ
سب کو عجلت سبھی خود کار اشارے ٹوٹے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.