Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آداب نہ سجدہ ہے نمسکار نہیں ہے

انیمیش شرما آتش

آداب نہ سجدہ ہے نمسکار نہیں ہے

انیمیش شرما آتش

MORE BYانیمیش شرما آتش

    آداب نہ سجدہ ہے نمسکار نہیں ہے

    کہتا ہے اسے ہم سے سروکار نہیں ہے

    آنکھیں تو عنایت کے اجالوں سے بھری ہیں

    پر عشق کے اظہار کو تیار نہیں ہے

    اے دل یہ بتا دے کہ اسے کیسے سزا دوں

    جو میری نگاہوں میں گنہگار نہیں ہے

    دنیا کی تمنا ہے اسے اپنا بنا لوں

    مشکل تو یہی ہے کہ وہ تیار نہیں ہے

    جی میں ہے مجھے آنکھوں سے وہ جام پلائے

    وہ چائے پلانے کو بھی تیار نہیں ہے

    کس کس کو سناؤں میں مقدر کا فسانہ

    پہلے جو مددگار تھا اس بار نہیں ہے

    وہ کون ہے جس نے نہ پڑھے اس کے قصیدے

    وہ کون ہے جو اس کا طلبگار نہیں ہے

    دیکھو نہ ہمیں ایسے حقارت کی نظر سے

    اتنا بھی بڑا آپ کا معیار نہیں ہے

    تلوار ہو گردن پہ بھلے جاں پہ بنی ہو

    جو سچ نہ کہے سچا قلم کار نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے