محبتوں میں دل و جاں نثار مت کرنا
محبتوں میں دل و جاں نثار مت کرنا
کسی سے عشق کبھی بے شمار مت کرنا
میں لوٹ آؤں گا یہ اعتبار مت کرنا
سفر سفر ہے مرا انتظار مت کرنا
بھنور میں تیرنا آتا نہیں ہے گر تم کو
محبتوں کے سمندر کو پار مت کرنا
کھلی ہوا میں ہوئی میری پرورش اے دوست
کسی طرح سے بھی میرا حصار مت کرنا
نقاب رخ سے الٹ کر اے دل ربا میری
نگاہ شوق سے میرا شکار مت کرنا
عظیمؔ زخم دیئے تھے جو ہو گئے ناسور
جگر کو میرے ابھی تم فگار مت کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.