خود اپنے ناخنوں سے زخم چھیلیں تم کو اس سے کیا
خود اپنے ناخنوں سے زخم چھیلیں تم کو اس سے کیا
پئیں امرت یا چاہے زہر پی لیں تم کو اس سے کیا
تمہاری تو یہاں ہر بات مانی جا رہی ہے اب
ہماری مسترد ہیں سب دلیلیں تم کو اس سے کیا
تمہاری عیش مستی کم نہ ہوگی ہم جو مر جائیں
کوئی ٹھوکے ہمارے سر میں کیلیں تم کو اس سے کیا
ذخیرہ آنسوؤں کا ختم ہے پر تم نہیں آئے
ہوئی ہیں زیبؔ خشک آنکھوں کی جھیلیں تم کو اس سے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.