ان تلخ آنسوؤں کو نہ یوں منہ بنا کے پی
ان تلخ آنسوؤں کو نہ یوں منہ بنا کے پی
یہ مے ہے خودکشید اسے مسکرا کے پی
اتریں گے کس کے حلق سے یہ دل خراش گھونٹ
کس کو پیام دوں کہ مرے ساتھ آ کے پی
مشروب جم ہی تلخئ غم کا علاج ہے
شیرینیٔ کلام ذرا سی ملا کے پی
واعظ کی اب نہ مان اگر جان ہے عزیز
اس دور میں یہ چیز بہ طور اک دوا کے پی
بھر لے پیالہ خم کدۂ زیست سے حفیظؔ
خون جگر ہے سامنے چل کر خدا کے پی
- کتاب : Kulliyat-e-Hafeez Jalandhari (Pg. 673)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.