کب تلک تم نئی پرواز کے پر تولو گے
کب تلک تم نئی پرواز کے پر تولو گے
پر ترشواؤ گے تب اپنا قفس کھولو گے
عشق والوں کو کہاں چین کی نیند آتی ہے
اس جوانی میں بھی آرام سے تم سو لو گے
جب کبھی یاد ستائے گی ہماری تم کو
پیڑ کے سائے میں پھر بیٹھ کے تم رو لو گے
محترم ہونے کی خواہش تمہیں لے ڈوبے گی
حاجی کہلاؤ گے زمزم سے کفن دھو لو گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.