ہو گئی ہے یہ گلعذار غزل
ہو گئی ہے یہ گلعذار غزل
اس میں جاری ترا نکھار غزل
ان کو آئی پسند اس درجہ
وہ سنیں مجھ سے بار بار غزل
نظم میں اتنی ہے کہاں جرأت
تجھ سے آنکھیں کرے جو چار غزل
رنگ اس میں ہیں حسن کے جاری
عشق والوں کی ہے بہار غزل
تجھ سے وابستہ دل ہوا جب سے
مٹ گیا جو تھا انتشار غزل
تم نے کہہ دی ہے درد ہجراں میں
اے سہیلؔ اتنی بے قرار غزل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.