گو کٹھن ہے طے کرنا عمر کا سفر تنہا
گو کٹھن ہے طے کرنا عمر کا سفر تنہا
لوٹ کر نہ دیکھوں گا چل پڑا اگر تنہا
سچ ہے عمر بھر کس کا کون ساتھ دیتا ہے
غم بھی ہو گیا رخصت دل کو چھوڑ کر تنہا
آدمی کو گمراہی لے گئی ستاروں تک
رہ گئے بیاباں میں حضرت خضر تنہا
ہے تو وجہ رسوائی میری ہم رہی لیکن
راستوں میں خطرہ ہے جاؤ گے کدھر تنہا
اے شعورؔ اس گھر میں اس بھرے پُرے گھر میں
تجھ سا زندہ دل تنہا اور اس قدر تنہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.