Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تری باتیں سنائی جا رہی ہیں

اردم علی شاہ

تری باتیں سنائی جا رہی ہیں

اردم علی شاہ

MORE BYاردم علی شاہ

    تری باتیں سنائی جا رہی ہیں

    یہ آنکھیں خواب لے کے آ رہی ہیں

    ہمارے راستے الجھا رہی ہیں

    تری آنکھیں ہمیں بہکا رہی ہیں

    مرے اندر شراروں کی ندی ہے

    سو مجھ پر تتلیاں کیوں گا رہی ہیں

    جوانی میں ہی خود کو کھو گئے ہم

    ہمیں اندر سے باتیں کھا رہی ہیں

    تری یادیں فضا میں آ گئیں سو

    گھٹائیں آسماں پر چھا رہی ہیں

    کہانی میں تو کچھ بدلا نہیں ہے

    نئی قسطیں دکھائی جا رہی ہیں

    رویہ ان کا بہتر ہو رہا ہے

    تری غزلیں اثر دکھلا رہی ہیں

    یہ یک طرفہ نظام عدل کب تک

    یہاں کی عورتیں اکتا رہی ہیں

    چھڑانا چاہتے ہیں ہاتھ مجھ سے

    ادائیں آپ کی بتلا رہی ہیں

    یہ رشتہ عمر بھر کا ہے ہمارا

    بھلا پھر آپ کیوں شرما رہی ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے