فکر میں ڈوبے دکاں دار پہ دکھ ہوتا ہے
فکر میں ڈوبے دکاں دار پہ دکھ ہوتا ہے
مجھ کو ویرانیٔ بازار پہ دکھ ہوتا ہے
مجھ سے لڑتے ہوئے بھائی نہیں دیکھے جاتے
گھر میں اٹھتی ہوئی دیوار پہ دکھ ہوتا ہے
جو مصیبت میں پڑے شخص پہ ہنس دیتے ہیں
ان کے گرتے ہوئے معیار پہ دکھ ہوتا ہے
اے مرے دوست گزارش ہے مرے سامنے آ
تیرے پیچھے سے کیے وار پہ دکھ ہوتا ہے
جن میں تہذیب و ادب کا نہ رکھا جائے خیال
ایسے نغمات پہ اشعار پہ دکھ ہوتا ہے
جس کی امداد دکھاوے کے لیے ہوتی ہے
مونیکاؔ ایسے مددگار پہ دکھ ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.