Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل مرا درد کے سوا کیا ہے

سوز ہوشیارپوری

دل مرا درد کے سوا کیا ہے

سوز ہوشیارپوری

MORE BYسوز ہوشیارپوری

    دل مرا درد کے سوا کیا ہے

    ابتدا یہ تو انتہا کیا ہے

    قدر اچھوں کی ہے مرے دم سے

    میں جو اچھا نہیں برا کیا ہے

    غم سے چھوٹیں تو زندگی نہ رہے

    ہر نفس آہ کے سوا کیا ہے

    اے محبت تجھے خبر ہوگی

    درد اٹھ اٹھ کے ڈھونڈھتا کیا ہے

    ہاں وہی ہوں جسے خراب کیا

    چشم حیرت سے دیکھتا کیا ہے

    یہ محبت اگر نہیں تو مجھے

    کچھ بتاؤ یہ درد سا کیا ہے

    کاش سمجھیں یہ شکوہ سنج حبیب

    ناز کیا چیز ہے ادا کیا ہے

    ابتدائے بقائے نو کہیے

    اور اس کے سوا قضا کیا ہے

    ان کی مجبوریاں نہیں دیکھیں

    جز نگاہ غلط گلہ کیا ہے

    ایک پردہ سا ہے فریب نظر

    یہ بھی اٹھے تو دیکھنا کیا ہے

    سوزؔ چشم وفا پہ مرتا ہوں

    ورنہ جینے کا آسرا کیا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے