جسم کا ساتھ چھٹا آپ سے باہر ہم ہیں
جسم کا ساتھ چھٹا آپ سے باہر ہم ہیں
اب تو اپنے لیے اک غیر سے بد تر ہم ہیں
دشت امید کی جانب جو بڑھاتے ہیں قدم
موت کہتی ہے یہ آہستہ کہ سر پر ہم ہیں
فکر کر رکھتی ہے سرما کے لئے گرما میں
ایک چیونٹی سے بھی تدبیر میں کمتر ہم ہیں
دل یہ کہتا ہے ہمیں دیکھ کتابوں پہ نہ جا
قدرت صانع مخلوق کے دفتر ہم ہیں
پھر تو ہو جائیں گے بازار جہاں میں مہنگے
شادؔ ارزاں ہیں ابھی تک کہ میسر ہم ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.