دم ہے لبوں پر اور انہیں کچھ خبر نہیں
دم ہے لبوں پر اور انہیں کچھ خبر نہیں
یا رب مری دعا میں بھی باقی اثر نہیں
راتیں کٹیں ہیں روتے ہی روتے خدا گواہ
اے سونے والے چین سے تجھ کو خبر نہیں
محروم دید مجھ کو کیا جوش اشک نے
وہ سامنے ہیں اور پھر آتے نظر نہیں
سختی فراق کی ہے کہ اللہ کی پناہ
لیکن زباں پہ شکوۂ بیداد گر نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.