کس گلی دیکھ کے میں اس کو پکارا نہ کیا
کس گلی دیکھ کے میں اس کو پکارا نہ کیا
مڑ کے ٹک دیکھنے کا ننگ گوارا نہ کیا
کسی کا دین کیا حق نے کسی کی دنیا
سب کا سب کچھ کیا پر تجھ کو ہمارا نہ کیا
مجھ گدا نے بھی کسی شاہ سے ڈالا نہ سوال
گو مجھے بخت نے اسکندر و دارا نہ کیا
دہر بانٹے تھا متاع دو جہاں اے سوداؔ
بے نوائی نے مری اس کو اشارا نہ کیا
- مطبع : احمد ندیم قاسمی (1963)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.