Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سوئی ہوئی دنیا میں ہیں بیدار ہزاروں

کوثر رضوی

سوئی ہوئی دنیا میں ہیں بیدار ہزاروں

کوثر رضوی

MORE BYکوثر رضوی

    سوئی ہوئی دنیا میں ہیں بیدار ہزاروں

    حق کے لیے جاتے ہیں سوئے دار ہزاروں

    میں حق پہ ہوں اور اس کی گواہی ہیں یہ ظالم

    اک سر ہے مرے دوش پہ تلوار ہزاروں

    کس کس کو پلائے وہ کسے چھوڑ دے پیاسا

    کچھ جام ہیں مے خانہ میں مے خوار ہزاروں

    پھیلی جو خبر سیر کو گزرے گا ادھر سے

    دل پکڑے ہوئے بیٹھے ہیں بیمار ہزاروں

    جیسے ہی کہا دل کو ہوں میں بیچنے والا

    شہروں میں سجائے گئے بازار ہزاروں

    مظلوم کی خاطر ہیں قلم سارے اپاہج

    ظالم کی حمایت میں ہیں اخبار ہزاروں

    یہ صرف ترے حسن کے جادو کا اثر ہے

    دیکھا تو ہوئے زیست سے بیزار ہزاروں

    تھک ہار کے بیٹھا نہ مسافر یہ سفر میں

    راہوں میں اٹھائی گئی دیوار ہزاروں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے