سوائے دعا کے بھلا اور کیا ہے
سوائے دعا کے بھلا اور کیا ہے
مری بے بسی کی دوا اور کیا ہے
خموشی سے سہتا رہا سب کے طعنے
مرے ضبط کی انتہا اور کیا ہے
مرے ہم نوا اتنا غمگین کیوں ہے
بجز دل کے آخر جلا اور کیا ہے
سوائے اذیت قلق اور وحشت
مقدر میں تیرے رضاؔ اور کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.