اے غیرت غم آنکھ مری نم تو نہیں ہے
اے غیرت غم آنکھ مری نم تو نہیں ہے
کوئی دل خوں گشتہ کا محرم تو نہیں ہے
رستے ہوئے زخموں کا ہو کچھ اور مداوا
یہ حرف تسلی کوئی مرہم تو نہیں ہے
خاموش ہیں کیوں نالہ کشان شب ہجراں
یہ تیرہ شبی آج بھی کچھ کم تو نہیں ہے
جلتا تو ہے دل آج بھی اے تیرگیٔ غم
اک شمع کی لو آج بھی مدھم تو نہیں ہے
اس بزم میں سب کچھ ہے مگر اے دل پر شوق
تیری سی طلب تیرا سا عالم تو نہیں ہے
کچھ وہ بھی ہیں چپ چاپ سے کچھ میں بھی ہوں خاموش
در پردہ کوئی رنجش باہم تو نہیں ہے
- کتاب : Kulliyat-e-Jazbi (Pg. 156)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.