اب کے اس نے کمال کر ڈالا
اب کے اس نے کمال کر ڈالا
اک خوشی سے نڈھال کر ڈالا
چاند بن کر چمکنے والے نے
مجھ کو سورج مثال کر ڈالا
پہلے غم سے نہال کرتا تھا
اب خوشی سے نہال کر ڈالا
اک حقیقت کے روپ میں آ کر
مجھ کو خواب و خیال کر ڈالا
دکھ بھرے دل سے دکھ ہی چھین لیے
اور جینا وبال کر ڈالا
ایک خوش خط سے شخص نے حیدرؔ
ہم کو بھی خوش خیال کر ڈالا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.