آشوب حسن کی بھی کوئی داستاں رہے
آشوب حسن کی بھی کوئی داستاں رہے
مٹنے کو یوں مٹیں کہ ابد تک نشاں رہے
طوف حرم میں یا سر کوئے بتاں رہے
اک برق اضطراب رہے ہم جہاں رہے
ان کی تجلیوں کا بھی کوئی نشاں رہے
ہر ذرہ میری خاک کا آتش بجاں رہے
کیا کیا ہیں درد عشق کی فتنہ طرازیاں
ہم التفات خاص سے بھی بدگماں رہے
میرے سرشک خوں میں ہے رنگینئ حیات
یا رب فضائے حسن ابد تک جواں رہے
میں رازدار حسن ہوں تم رازدار عشق
لیکن یہ امتیاز بھی کیوں درمیاں رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.