گیت
یہ ہنستی گاتی کلیاں اور پھول یہ پیارے پیارے
یہ ننھے ننھے تارے ہیں سارے دوست ہمارے
ہیں سارے دوست ہمارے
آؤ مل کر ہم کھیلیں دکھ غیروں کے سب لے لیں
خوشیاں ہر سو پھیلا کر کہلائیں راج دلارے
ہیں سارے دوست ہمارے
بانٹ کے سکھ سارے جگ میں راحت ہم پائیں
کرنوں سے اجیارا کر دیں اس دھرتی کے تارے
ہیں سارے دوست ہمارے
دنیا میں ہیں جتنے انساں سب سے پیار کریں ہم
خوشیاں بھی ہیں ایک ہماری غم بھی سانجھے
ہیں سارے دوست ہمارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.