یوں صدا دیتے ہوئے تیرے خیال آتے ہیں
یوں صدا دیتے ہوئے تیرے خیال آتے ہیں
جیسے کعبے کی کھلی چھت پہ بلال آتے ہیں
روز ہم اشکوں سے دھو آتے ہیں دیوار حرم
پگڑیاں روز فرشتوں کی اچھال آتے ہیں
ہاتھ ابھی پیچھے بندھے رہتے ہیں چپ رہتے ہیں
دیکھنا یہ ہے تجھے کتنے کمال آتے ہیں
چاند سورج مری چوکھٹ پہ کئی صدیوں سے
روز لکھے ہوئے چہرے پہ سوال آتے ہیں
بے حسی مردہ دلی رقص شرابیں نغمے
بس اسی راہ سے قوموں پہ زوال آتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.