Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تیری یادیں ہیں جنہیں دل میں بسا رکھا ہے

عزیز الرحمن شہید فتح پوری

تیری یادیں ہیں جنہیں دل میں بسا رکھا ہے

عزیز الرحمن شہید فتح پوری

تیری یادیں ہیں جنہیں دل میں بسا رکھا ہے

ہم نے اس آگ کو سینے میں دبا رکھا ہے

شہر ہو دشت تمنا ہو کہ دریا کا سفر

تیری تصویر کو سینے سے لگا رکھا ہے

یہ تو ممکن ہی نہیں حسن کا فیضان نہ ہو

عشق نے حسن کو ارمان بنا رکھا ہے

کیسا سورج ہے کہ دیتا نہیں ظلمت کو شکست

کیوں اندھیروں نے اجالوں کو دبا رکھا ہے

تشنگی اپنی مٹا لے کہ ہنسے گی دنیا

پی تو لے ساغر تسلیم و رضا رکھا ہے

حق کے لشکر میں سپاہی ہیں بہت تھوڑے سے

ہم نے ہی حوصلہ باطل کا بڑھا رکھا ہے

کب نکلنا ہے اسے یہ بھی بتا سکتی ہے

ظلمت شب نے بھی سورج کا پتہ رکھا ہے

خوگر ضبط ہیں رسوا نہ کریں گے تجھ کو

ہم نے دنیا سے ترے غم کو چھپا رکھا ہے

دل جو ٹوٹے ہیں انہیں جوڑ کے دکھلاؤ شہیدؔ

ورنہ ان کشف و کرامات میں کیا رکھا ہے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have remaining out of free content pages per year. Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے