Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں بہت دشوار ہوں آسان کر دیجے مجھے

ممتاز اقبال

میں بہت دشوار ہوں آسان کر دیجے مجھے

ممتاز اقبال

میں بہت دشوار ہوں آسان کر دیجے مجھے

فتح کر لیجے مجھے حیران کر دیجے مجھے

میں بہت بکھرا پڑا ہوں مجھ کو یکجا کیجیے

بس خدا بن کر نیا انسان کر دیجے مجھے

آپ اگر اپنا بدن مجھ کو عنایت کیجیے

خاک ہوں میں خاک ہی میں سان کر دیجے مجھے

بس یہی مرض فراموشی مجھے بھی چاہیے

دوڑ کر چھو لیجیے نسیان کر دیجے مجھے

پھیلتے رہیے مرے اندر اداسی کی طرح

اور اک شب صورت ہذیان کر دیجے مجھے

آپ گر ہیں صاف تو اس کی ضرورت ہی نہیں

آپ میلے ہیں تو خود کو چھان کر دیجے مجھے

روزگار عشق بھی اک کام ہے لیکن حضور

آپ اپنے گھر کا اک دربان کر دیجے مجھے

میں بڑا دانا بنا پھرتا ہوں میرے زعم کو

توڑ کر رکھ دیجیے نادان کر دیجے مجھے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have remaining out of free content pages per year. Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے