- کتاب فہرست 180548
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1867
طب775 تحریکات280 ناول4042 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار62
- دیوان1392
- دوہا65
- رزمیہ98
- شرح171
- گیت86
- غزل928
- ہائیکو12
- حمد35
- مزاحیہ37
- انتخاب1488
- کہہ مکرنی6
- کلیات637
- ماہیہ18
- مجموعہ4458
- مرثیہ358
- مثنوی766
- مسدس52
- نعت493
- نظم1123
- دیگر64
- پہیلی16
- قصیدہ174
- قوالی19
- قطعہ54
- رباعی273
- مخمس18
- ریختی12
- باقیات27
- سلام32
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ73
- واسوخت24
رشید جہاں کے افسانے
دلی کی سیر
یہ فریدآباد سے دہلی کی سیر کو آئی ایک عورت کے ساتھ ہوے واقعات کا قصہ ہے۔ ایک عورت اپنے شوہر کے ساتھ دہلی کی سیر کے لیے آتی ہے۔ دہلی میں اس کے ساتھ جوکچھ واقع ہوتا ہے واپس جاکر انہیں وہ اپنی سہیلیوں کو سناتی ہے۔ اس کے ساتھ ہوئے سبھی واقعات اتنے دلچسپ ہوتے ہیں کہ اس کی سہیلیاں جب بھی اس کے گھر جمع ہوتی ہیں، ہر بار اس سے دہلی کی سیر کا قصہ سنانے کے لیے کہتی ہیں۔
وہ
’’یہ ایک جسم بیچنے والی عورت کی کہانی ہے، وقت کے ساتھ جس کی ساری چمک دمک ختم ہو گئی ہے۔ وہ برص کی مریض ہے جس کی وجہ سے لوگ اس سے کتراتے اور نفرت کرتے ہیں۔ کوئی بھی اس سے بات تک کرنا پسند نہیں کرتا۔‘‘
c
کہانی میں رمضان کے مہینے میں ہونے والے افطار کے ذریعے مسلم معاشرے کی طبقاتی تقسیم کو دکھایا گیا ہے۔ ایک طرف بھیک مانگنے والے ہیں جو مرنے سے پہلے پیٹ کی آگ کی وجہ سے جہنم جیسی زندگی جی رہے ہیں، دوسری طرف اچھی زندگی جینے والے ہیں جن کے پاس ہر طرح کی سہولتیں ہیں اور وہ دنیا میں جنت جیسا سکھ بھوگ رہے ہیں۔
آصف جہاں کی بہو
یہ ایک ایسے کنبہ کی کہانی ہے جہاں لڑکی ہونے کی دعا مانگی جا رہی ہے۔ آصف جہاں ایک کلکٹر کی بیوی ہے۔ اس کے یہاں نو اولادیں ہوئی تھیں، پر ان میں سے بس ایک ہی جی سکی تھی۔ وہ چاہتی ہے کہ اس کے لیے اپنی نند کی بیٹی مانگ لے۔ مگر نند جب بھی امید سےہوتی ہےتو ہر بار لڑکا ہی ہوتا۔ پر اس بار خدا نے آصف جہاں کی سن لی اور اس کی نند کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی۔
ساس اور بہو
یہ ایک ایسی گھریلو عورت کی کہانی ہے، جو اپنی ساس کی ہر وقت شکایتیں کرتے رہنے کی عادت سے پریشان ہے۔ وہ اپنی طرف سے ساس کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ مگر ساس اس کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی کمی نکال ہی دیتی ہے۔ وہ کئی بار اپنے بیٹے سے دوسری شادی کرنے کے لیے بھی کہتی ہے۔ لیکن بیٹا اپنی ماں کی تجویز کو ہنس کر ٹال دیتا ہے۔
غریبوں کا بھگوان
’’کہانی ایک ایسی بیوہ کی ہے، جو اپنے بڑے بیٹے کی موت پر پاگل ہو جاتی ہے۔ اس کی بیماری میں وہ ہر کسی سے مدد مانگتی ہے مگر کوئی بھی اس کی مدد نہیں کرتا۔ وہ مندر جاتی ہے تو اسے وہاں سے نکال دیا جاتا ہے، کیونکہ وہ امیروں کا مندر ہوتا ہے۔ وہاں سے نکل کر وہ غریبوں کے بھگوان کی تلاش میں بھٹکنے لگتی ہے۔ مگر کوئی بھی اسے غریبوں کے بھگوان کا پتہ نہیں دیتا۔ آخر میں ایک ڈاکٹر اسے بتاتا ہے اس دنیا میں کون غریبوں کا بھگوان ہے۔‘‘
میرا ایک سفر
’’یہ کہانی ہندستانی معاشرے میں مذہب اور ذات پات کی تفریق کو اجاگر کرتی ہے۔ وہ ریل کےتیسرے درجہ کے ڈبے میں سفر کر رہی تھی جب باتوں ہی باتوں میں ڈبے میں بیٹھی ہندو اور مسلمان عورتوں کے درمیان مذہب اور چھواچھوت کو لیکر جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔ کافی دیر تک وہ یوں ہی بیٹھی ہوئی جھگڑے کو دیکھتی رہتی ہے۔ مگر جب لڑتی ہوئی عورتیں اسے بھی اپنی زد میں لینے کی کوشش کرتی ہیں تو وہ اٹھ کر ایک ایسی دھمکی دیتی ہے کہ سبھی عورتیں آپس میں ایک دوسرے سے معافی مانگنا شروع کر دیتی ہیں۔‘‘
چور
ایک ڈاکٹر کی کہانی ہے جو ایک ایسے شخص کے بچہ کا علاج کرتی ہے جس نے دوپہر ہی اس کے گھر میں چوری کی ہے۔ کئی بار وہ سوچتی ہے کہ وہ پولس کو بلاکر اسے گرفتارکرا دے۔ اس کا فوجی بھائی بھی اسی وقت اس کے کلینک میں چلا آیا تھا۔ مگر اس نے یہ سوچ کر اس چور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی کہ سماج میں ہر جگہ تو چور ہیں۔ آپ کس کس کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔
مجرم کون
ایک ایسے جج کی کہانی ہے، جو کسی اور کی بیوی سے محبت کر بیٹھتا ہے اور اسے اس کے شوہر سے الگ کر دیتا ہے۔ جب اس کی عدالت میں ایسا ہی ایک مقدمہ آتا ہے تو وہ عاشق کو تین سال کی سزا سنا دیتا ہے۔ اس پر سزا کاٹ رہے عاشق کی معشوقہ آگ لگا کر خودکشی لیتی ہے۔ ایک روز کلب میں بیٹھے ہوئے جج کے کچھ دوست اسی معاملے پر بحث کر رہے ہوتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ اصلی مجرم کون ہے؟
قانون اور انصاف
شام کا وقت ہے۔ انگلش کلب میں آج بہت رونق ہے۔ سڑک پر دوردورتک موٹریں کھڑی ہیں۔ دیواروں پرٹینس کے نیلے پردے کسے ہوئے ہیں جواندر کی کارروائی گندی اور غلیظ ہندوستانی آنکھوں سے چھپائے ہوئے ہیں۔ لیکن پھربھی کسی نہ کسی صاحب یامیم صاحب یا کسی ہندوستانی افسرپرنظر
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets
-
ادب اطفال1867
-