Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عموماً پوچھے گیے سوالات

 ریختہ فاؤنڈیشن کیا ہے؟

ریختہ فاؤنڈیشن ایک غیر منفعتی ادارہ ہے جس کا قیام اردو کے تحفظ اور فروغ کے لیےمیں عمل میں آیا ۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ۲۰۱۳ میں ریختہ ڈاٹ آرگ کے نام سے ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا ، جو بہت جلد اردو شاعری ،نثر اور اردو میں لکھی جانے والی کتابوں کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ بن گئی۔  اس کے علاوہ اردو زبان  اور تہذیب  کے مختلف رنگوں  اور ذائقوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے جشن ریختہ ،رنگ ریختہ اور شام ریختہ جیسی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ تقریبات بھی بہت جلد اردو زبان و تہذیب کے   سب سے بڑے جشن کے طور پر دیکھی جانے لگیں۔ اردو کے فروغ کے لیے ریختہ فاؤنڈیشن نے اور بھی کئی اہم منصوبوں پر کام کیا۔جن میں آموزش ڈاٹ کام کے نام سے اردو رسم الخط سکھانے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ اردو رسم الخط سکھانے کے لیے کلاسز بھی چلائے جارہے ہیں۔  پبلی کیشن  کی میدان  میں ’ریختہ بکس‘ بھی ریختہ فاؤنڈیشن کا ایک اہم قدم ہے۔ جس کے تحت   کلاسیکی اور موجود ہ زمانے کے تسلیم شدہ اور خاص طور پر  نوجوان شاعروں کا کلام شائع کیا جارہاہے۔ 

ریختہ فاؤنڈیشن کے بانی کون ہیں؟

ریختہ فاؤنڈیشن  کےبانی معروف  صنعت کار ،انسان دوست اور اردو کے عاشق سنجیو صراف ہیں۔آپ ریختہ بانی پیج  پر ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

لفظ ’ریختہ‘ کے معنی کیا ہیں؟

ریختہ اردو کے پرانے ناموں  میں سے ایک نام ہے ۔ ’ریختہ‘ کے لفظی معنی ملی جلی چیز کے ہیں ۔  ریختہ ہر اس چیز کو کہا جاسکتا ہے جو کئی الگ الگ چیزوں سے ملا کر بنائی جائے ۔ اردو زبان کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی تھا ۔ اس میں کچھ فارسی ، کچھ ترکی ، کچھ عربی کچھ برج ، اودھی،دکنی، راجستھانی ، پنجابی اور کچھ ہریانوی کے الفاظ تھے اور انہیں مقامی زبانوں اور بولیوں سے اردو نے اپنے قواعد کا پورا نظام لیا ۔ اس لیے اردو کو ریختہ کہا جانے لگا۔ ریختہ کے ساتھ اردو کو اور بھی کئی ناموں سے جانا گیا، جیسے ہندوی، ہندی، دہلوی ، گجری اور دکنی۔ ۱۹ ویں صدی کے اواخر میں لفظ ’اردو‘  زبان کے نام کے طور پر اختیار کیا گیا۔

ریختہ ڈاٹ آرگ کیا ہے؟

 ریختہ ڈاٹ آرگ اردو ادب کی سب سے بڑی ویب سائٹ  ہے۔ اس کا آغاز ۲۰۱۳ میں ہوا۔اور یہ بہت جلد اردو عاشقوں کا مرکز بن گئی۔ ریختہ پر اردو شاعری نثر اور اردو میں لکھی جانے والی کتابوں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ جس سے ہر دن لاکھوں لوگ مفت استفادہ کرتے ہیں۔ریختہ کے بارے  میں مزید تفصیلات یہاں موجو دہیں۔

 مجھے اردو نہیں آتی ہے ! میں ریختہ سے کس طرح استفادہ کر سکتا ہوں؟

ریختہ کے آغاز سے ہی اس کا ایک بنیادی  مقصد یہ بھی رہا ہے کہ اردو کے جادو کو غیر اردو داں طبقے تک پہنچایا جائے۔ اس کے لیے ریختہ پر شامل تمام متون کو اردو کے ساتھ دیوناگری اور رومن رسم الخط میں پیش کیا گیا ہے۔  آپ رسم الخط کے خانے میں جاکر کسی بھی رسم الخط کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
ریختہ لغت بھی اس سلسلے میں آپ کی معاون ہوگی ۔ ساتھ ہی پڑھنے کے دوران آپ مشکل لفظوں کے معنی  ان پر کلک کرکے حاصل کر سکتے  ہیں۔ 
اگر آپ اردو رسم الخط نہیں جانتے تو  ہم نے آپ کے لیے آموزش ڈاٹ کام کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔ آپ یہاں خودکار طریقے سے اردو رسم الخط سیکھ سکتے ہیں ۔ آموز ش پر اردو لرننگ کے عمل کو دلچسپ بنانے کے لیے جدید تکنیکی طریقوں کو اختیار کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے آموزش اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن لرننگ پورٹل ہے۔ 
اگر آپ کلاس روم میں شامل ہوکر اردو سیکھنا چاہتے ہیں تو ریختہ کے ذریعے چلائی جانے والی اردو لرننگ کلاسز میں شامل ہوسکتے ہیں۔

کیا ریختہ پر صرف شاعری اور شاعروں کو شامل کیا جاتا ہے؟

نہیں، ریختہ پر شاعری کے ساتھ اردو میں لکھے جانے والے نثری ادب کا بھی ایک شاندار گوشہ ہے۔ ہمارے یہاں فی الحال اردو میں لکھی جانے والی دو ہزار بہترین کہانیاں یونی کوڈ صورت میں موجود ہیں۔ اسی کے ساتھ سعادت حسن منٹو کی تمام تر تخلیقات بھی جلوہ گر ہیں ۔ نثر کے خانے میں فکشن کے علاوہ طنزیہ و مزاحیہ مضامین، انشائیے ،خاکے اور تنقیدی و تحقیقی مضامین بھی موجود ہیں۔
اگر آپ بھی ایک نثر نگار ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی تخلیقات ریختہ ویب سائٹ پر آسکتی ہیں تو ہمیں ارسال کیجیے۔

کیا ریختہ پر موجود کتابیں ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہیں؟

ریختہ ویب سائٹ پر موجود کتابوں کو ڈاؤنلوڈ نہیں کیا جاسکتا۔ جن اداروں اور شخصیات کے تعاون سے یہ کتابیں ہمیں ملی ہیں ان کی  اجازت صرف کتابوں کی ڈیجیٹ کاری کرکے  دنیا بھر میں ان سے  مفت استفادے کو عام کرنے  کی حد تک ہے۔

اردو ادب کے طلبا کے لیے کیا خاص ہے؟

ہم نے یونیورسٹی اور کالج میں پڑھنے والے طلبا کے لیے ایک نصابی گوشہ ترتیب دیا ہے۔ اس گوشے میں تمام اہم اداروں کے اردو نصابات موجود ہیں۔ آپ اپنے ادارے کے نام پر کلک کرکے نصاب میں شامل کتابوں اور متون تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس گوشے میں درج اداروں کی فہرست میں اضافہ جاری ہے۔

میں شاعر ہوں،  ریختہ پر میری شاعری کس طرح شائع ہوسکتی ہے؟ 

ریختہ سے آپ کی اس وابستگی کے لیے ہم شکرگزار ہیں! اگر آپ شاعر ہیں تو آپ کو ریختہ پر ضرور ہونا چاہیے۔
اپنی پالیسی کے  مطابق ہم تمام شعری اور نثری متون باوثوق ذرائع سے حاصل کرتے ہیں۔  اگر آپ کا کوئی شعر ی مجموعہ شائع ہوا ہے تو آپ کسی بھی فارمیٹ میں ہمیں ارسال کرسکتے ہیں۔ اس مجموعے سے ہم آپ کے پیج کے لیے شاعری کا انتخاب کرلیں گے اور کتاب  ای بک سیکشن میں اپلوڈ کردی جایے گی۔ 
اگر آپ کی کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی ہے تو آپ  shayari@rekhta.org پر ہمیں اپنی تخلیقات بھیج سکتے ہیں۔ قابل اشاعت ہونے پر ہماری ادارتی ٹیم  آپ سے رابطہ کرے گی۔ 

میں ایک شاعر/ فن کار  ہوں ، ریختہ تقریبات میں کس طرح شامل ہو سکتا ہوں؟۔

ریختہ تقریبات میں دلچسپی رکھنے کے لیے ہم  آپ کے شکر گزار ہیں! آپ ہمیں اپنی تفصیلات  contact@rekhta.org پر ارسال کرسکتے ہیں،  ہماری ٹیم آپ سے رابطہ کرے گی۔

ہم ریختہ کو عطیہ دینا چاہتے ہیں، طریقۂ  کار کیاہے؟

ہم آپ کے شکر گزار ہیں !ریختہ عطیات کے سلسلے میں آپ ہمیں ہمارے ای میل ایڈرس پر لکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے ریختہ عطیات کے لیے ایک آن لائن طریقہ بھی اختیار کیا ہے جس کا  استعمال آپ کبھی بھی کہیں سے بھی کر سکتے ہیں۔





Sanjiv Saraf Founder

   

Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

Register for free
بولیے