سوپنل تیواری
غزل 34
نظم 6
اشعار 13
یہ زندگی جو پکارے تو شک سا ہوتا ہے
کہیں ابھی تو مجھے خود کشی نہیں کرنی
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
سارا غصہ اب بس اس کام آتا ہے
ہم اس سے سگریٹ سلگایا کرتے ہیں
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
کب تک چنری پر ہی ظلم ہوں رنگوں کے
رنگریزہ تیری بھی قبا پر برسے رنگ
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
اور کم یاد آؤگی اگلے برس تم
اب کے کم یاد آئی ہو پچھلے برس سے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
اگر دوبارہ بنی یہ دنیا
تو پہلے تیری گلی بنے گی
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
تصویری شاعری 1
دھیرے دھیرے ڈھلتے سورج کا سفر میرا بھی ہے شام بتلاتی ہے مجھ کو ایک گھر میرا بھی ہے جس ندی کا تو کنارہ ہے اسی کا میں بھی ہوں تیرے حصے میں جو ہے وہ ہی بھنور میرا بھی ہے ایک پگڈنڈی چلی جنگل میں بس یہ سوچ کر دشت کے اس پار شاید ایک گھر میرا بھی ہے پھوٹتے ہی ایک انکر نے درختوں سے کہا آسماں اک چاہئے مجھ کو کہ سر میرا بھی ہے آج بیداری مجھے شب بھر یہ سمجھاتی رہی اک ذرا سا حق تمہارے خوابوں پر میرا بھی ہے میرے اشکوں میں چھپی تھی سواتی کی اک بوند بھی اس سمندر میں کہیں پر اک گہر میرا بھی ہے شاخ پر شب کی لگے اس چاند میں ہے دھوپ جو وہ مری آنکھوں کی ہے سو وہ ثمر میرا بھی ہے تو جہاں پر خاک اڑانے جا رہا ہے اے جنوں ہاں انہیں ویرانیوں میں اک کھنڈر میرا بھی ہے جان جاتے ہیں پتا آتشؔ دھوئیں سے سب مرا سوچتا رہتا ہوں کیا کوئی مفر میرا بھی ہے
ویڈیو 9
