پلو مشرا
غزل 11
اشعار 13
میں تجھ سے ملنے سمے سے پہلے پہنچ گیا تھا
سو تیرے گھر کے قریب آ کر بھٹک رہا ہوں
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
یہ جسم تنگ ہے سینے میں بھی لہو کم ہے
دل اب وہ پھول ہے جس میں کہ رنگ و بو کم ہے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
یہ طے ہوا تھا کہ خوب روئیں گے جب ملیں گے
اب اس کے شانے پہ سر ہے تو ہنستے جا رہے ہیں
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
شہر جاں میں وباؤں کا اک دور تھا
میں ادائے تنفس میں کمزور تھا
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
وہ نشہ ہے کے زباں عقل سے کرتی ہے فریب
تو مری بات کے مفہوم پہ جاتا ہے کہاں
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
تصویری شاعری 1
تمہاری دنیا کے باہر اندر بھٹک رہا ہوں میں بعد_ترک_جہاں یہیں پر بھٹک رہا ہوں میں تجھ سے ملنے سمے سے پہلے پہنچ گیا تھا سو تیرے گھر کے قریب آ کے بھٹک رہا ہوں میں ایک خانہ_بدوش ہوں جس کا گھر ہے دنیا سو اپنے کاندھوں پہ لے کے یہ گھر بھٹک رہا ہوں میں ہر قدم پر سنبھل سنبھل کر بھٹکنے والا بھٹکنے والوں سے کافی بہتر بھٹک رہا ہوں
ویڈیو 6
This video is playing from YouTube