Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب توپیں گرجتی ہیں

غلام عباس ساغر

جب توپیں گرجتی ہیں

غلام عباس ساغر

MORE BYغلام عباس ساغر

    جب توپیں گرجتی ہیں

    تو صرف سپاہی نہیں مرتے

    گھروں کی چھتیں بھی ٹوٹتی ہیں

    کتابوں کے ورق جلتے ہیں

    اور خواب وہ تو راکھ ہو جاتے ہیں

    ہم جو سرحد کے ادھر رہتے ہیں

    یا ادھر

    ہمارا خون ایک سا بہتا ہے

    زبانیں چاہے الگ ہوں

    درد کا ترجمہ نہیں کرنا پڑتا

    ماں کا بیٹا

    جب جنگ میں جاتا ہے

    تو مذہب قوم پرچم سے پہلے

    ایک انسان ہوتا ہے

    لیکن فیصلے

    وہ میزوں پر ہوتے ہیں

    جہاں خون کی قیمت

    سیاست کے وزن سے ناپی جاتی ہے

    بچوں کے کھلونے

    بندوقوں کی آواز میں ڈوب جاتے ہیں

    اور صلح

    بس ایک خواب بن کر رہ جاتی ہے

    ہم نے دیکھا ہے

    امن کی ہر کوشش

    بارود کی ایک چنگاری سے جلتی ہے

    اور جلتے ہیں

    ہم لوگ بیچ میں ہم لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے