aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے

مرزا غالب

مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے

مرزا غالب

MORE BYمرزا غالب

    دلچسپ معلومات

    غزل کے ایک شعر 'دل ڈھونڈھتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن' کا استعمال گلزار نے اپنی فلم موسم ( 1975 ) میں کیا

    مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے

    جوش قدح سے بزم چراغاں کیے ہوئے

    کرتا ہوں جمع پھر جگر لخت لخت کو

    عرصہ ہوا ہے دعوت مژگاں کیے ہوئے

    پھر وضع احتیاط سے رکنے لگا ہے دم

    برسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوئے

    پھر گرم نالہ ہائے شرربار ہے نفس

    مدت ہوئی ہے سیر چراغاں کیے ہوئے

    پھر پرسش جراحت دل کو چلا ہے عشق

    سامان صدہزار نمکداں کیے ہوئے

    پھر بھر رہا ہوں خامۂ مژگاں بہ خون دل

    ساز چمن طرازی داماں کیے ہوئے

    باہم دگر ہوئے ہیں دل و دیدہ پھر رقیب

    نظارہ و خیال کا ساماں کیے ہوئے

    دل پھر طواف کوئے ملامت کو جائے ہے

    پندار کا صنم کدہ ویراں کیے ہوئے

    پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلب

    عرض متاع عقل و دل و جاں کیے ہوئے

    دوڑے ہے پھر ہر ایک گل و لالہ پر خیال

    صد گلستاں نگاہ کا ساماں کیے ہوئے

    پھر چاہتا ہوں نامۂ دل دار کھولنا

    جاں نذر دل فریبی عنواں کیے ہوئے

    مانگے ہے پھر کسی کو لب بام پر ہوس

    زلف سیاہ رخ پہ پریشاں کیے ہوئے

    چاہے ہے پھر کسی کو مقابل میں آرزو

    سرمے سے تیز دشنۂ مژگاں کیے ہوئے

    اک نو بہار ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ

    چہرہ فروغ مے سے گلستاں کیے ہوئے

    پھر جی میں ہے کہ در پہ کسی کے پڑے رہیں

    سر زیر بار منت درباں کیے ہوئے

    جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن

    بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے

    غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے

    بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نور جہاں

    نور جہاں

    بھوپندر سنگھ

    بھوپندر سنگھ

    محمد رفیع

    محمد رفیع

    محمد رفیع

    محمد رفیع

    اقبال بانو

    اقبال بانو

    فریدہ خانم

    فریدہ خانم

    اقبال بانو

    اقبال بانو

    RECITATIONS

    شمس الرحمن فاروقی

    شمس الرحمن فاروقی,

    اقبال بانو

    اقبال بانو,

    نعمان شوق

    نعمان شوق,

    شمس الرحمن فاروقی

    مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے شمس الرحمن فاروقی

    اقبال بانو

    مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے اقبال بانو

    نعمان شوق

    مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے نعمان شوق

    مأخذ:

    دیوان غالب جدید (Pg. 429)

    • مصنف: مرزا غالب
      • ناشر: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال
      • سن اشاعت: 1982

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے