غلط سوال کسی نے مزے سے پوچھ لیا
غلط سوال کسی نے مزے سے پوچھ لیا
اداسیوں کا سبب قہقہے سے پوچھ لیا
قدم بڑھائے تو منزل سے پہلے ہم نہ رکے
بھٹک گئے تو پتہ راستے سے پوچھ لیا
بڑے سلیقے سے تم نے ستم کیا اس پر
سوال عمر کا اک بلبلے سے پوچھ لیا
پریشاں ہو کے اگر ہم کسی سے روئے کبھی
تو ہم نے حل بھی اسی مسئلے سے پوچھ لیا
ترے جواب کی سنجیدگی کا کیا ہوگا
یہی سوال اگر مسخرے سے پوچھ لیا
نہیں گلے گی تری دال اس کے ساتھ آصفؔ
ہزار بار بڑے قاعدے سے پوچھ لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.